ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سماج وادی پارٹی نے اپنی تمام تنظیموں اور سیل کی مجلس عاملہ کو کیا تحلیل

سماج وادی پارٹی نے اپنی تمام تنظیموں اور سیل کی مجلس عاملہ کو کیا تحلیل

Sun, 03 Jul 2022 23:24:44    S.O. News Service

لکھنؤ،3؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں مین اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اپنی تمام ذیلی تنظیموں و سیل کی مجلس عاملہ کو فوری اثر سے تحلیل کر دیا ہے، ایس پی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر پارٹی صدر اکھلیش یادو کے حوالے سے یہ جانکاری دی گئی ہے۔ اس کے مطابق اکھلیش نے ایس پی کی تمام ونگس کی مجلس عاملہ کو تحلیل کر دیا ہے۔ اس میں صرف پارٹی کی یوپی اکائی کے صدر کے عہدے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

موجودہ ایس پی ریاستی صدر نریش اتم کا عہدہ برقرار رکھا گیا ہے۔ اکھلیش نے گزشتہ مارچ میں ہوئے یوپی اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو درست کرنے کی حکمت عملی کے تحت ریاستی و قومی دونوں کمیٹیاں تحلیل کردی ہیں۔

پارٹی کی جانب سے ٹوئٹ کر کے کہا گیا کہ 'سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے فوری اثر سے ایس پی اترپردیش کے صدر کو چھوڑ کر سبھی 'یوا سنگٹھن، مہیلا سبھا اور دیگر سبھی سیل کے قومی صدر، ریاستی صدر، ضلع صدر سمیت قومی، ریاستی اور ضلعی مجلس عاملہ کو تحلیل کر دیا ہے۔


Share: